جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

پاکستان نے بھارت کے خلاف سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل سے رجوع کرلیا

19 جون, 2026 10:26

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا خصوصی خط سلامتی کونسل کے حوالے کیا ہے۔

اس خط میں سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے انڈوپیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل کردیا، بھارت کے لیئے بڑا سفارتی اور عسکری دھچکا

پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارتی اقدامات سے پاکستان کی آبی، غذائی اور معاشی سلامتی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ خط میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں علاقائی استحکام اور عالمی امن و سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

پاکستان نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے اور بھارت کو اس کا جوابدہ ٹھہرائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔