پاکستانی پاسپورٹ کا حصول مزید آسان ہوگیا!!! نئی فیس کیا ہے؟ جانیے

Pakistani passport process eased
دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل نے پاسپورٹ کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم اور بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ اب درخواست دہندگان کو پاسپورٹ کے لیے پیشگی اپائنٹمنٹ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
قونصلیٹ کے مطابق شہری کسی بھی دن دفتری اوقات میں براہِ راست دفتر آ کر پاسپورٹ کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ سہولت پیر سے جمعرات صبح 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک دستیاب ہوگی۔ جبکہ جمعہ کے روز یہ سروس صبح 7 بجے سے 11 بجے تک فراہم کی جائے گی۔
قونصلیٹ نے بتایا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد درخواست دہندگان کے لیے عمل کو آسان بنانا اور طویل انتظار اور اپائنٹمنٹ کی پیچیدگی کو ختم کرنا ہے۔ اب لوگ بغیر وقت لیے براہ راست سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
پاسپورٹ فیس کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ 5 سالہ مدت کے لیے 36 صفحات والے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی نارمل فیس 110 درہم جبکہ فوری سروس کی فیس 180 درہم مقرر کی گئی ہے۔ 72 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 200 درہم اور ارجنٹ فیس 325 درہم رکھی گئی ہے۔ اسی طرح 100 صفحات والے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 220 درہم اور فوری سروس کے لیے 435 درہم ادا کرنا ہوں گے۔
10 سالہ پاسپورٹ کے لیے 36 صفحات کی فیس 160 درہم نارمل اور 270 درہم فوری سروس کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ 72 صفحات کے لیے یہ فیس 300 درہم نارمل اور 485 درہم ارجنٹ رکھی گئی ہے۔ جبکہ 100 صفحات والے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 325 درہم اور فوری سروس کے لیے 650 درہم مقرر کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









