جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

پاکستانی جامعات دنیا کی بہترین 350 یونیورسٹیز کی دوڑ سے باہر

19 جون, 2026 13:24

عالمی ادارے کیو ایس کی سال 2027 کی جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی دنیا کی 350 بہترین جامعات میں جگہ نہیں بنا سکی ہے۔

جامعات کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے کیو ایس کی جانب سے جاری کردہ 2027 کی تازہ ترین درجہ بندی میں پاکستان کی اعلیٰ جامعات کی کارکردگی میں تنزلی دیکھی گئی ہے اور دو بڑی وفاقی جامعات اپنی گزشتہ برس کی پوزیشن برقرار رکھنے میں بھی ناکام رہیں۔

قائدِ اعظم یونیورسٹی گزشتہ سال کے 354 ویں نمبر سے گر کر اب 381 نمبر پر آ گئی ہے، جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یعنی نسٹ بھی 371 ویں نمبر سے کم ہو کر 384 نمبر پر چلی گئی ہے۔ اسی طرح پنجاب یونیورسٹی 542 ویں نمبر سے گر کر اب 588 نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ معاہدے میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارت اور اسرائیل بے چین

صوبہ سندھ کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سندھ کی صرف ایک یونیورسٹی دنیا کی 1500 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے اور وہ جامعہ کراچی ہے، جو اس عالمی فہرست میں شامل ہوئی ہے۔

مجموعی طور پر سال 2027 کی اس فہرست میں پاکستان کی 18 جامعات کو دنیا کے ایک ہزار 504 اعلیٰ اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔

عالمی سطح پر میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکہ پہلے نمبر پر، امپیریل کالج لندن برطانیہ دوسرے نمبر پر اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی امریکہ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔