ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں، شہید علی خامنہ ای کی تدفین کے باعث تاخیر ہوئی، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ محرم الحرام اور شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے باعث ایران کے ساتھ دوسرے مرحلے کے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین ہونی ہے، اسی لیے ایران کے ساتھ اگلے مرحلے کی بات چیت میں کچھ تاخیر ہوئی۔
انہوں نے ان افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا کہ مذاکرات میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ یا ڈیڈ لاک پیدا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے اہم امن مذاکرات منسوخ
اسحاق ڈار نے بتایا کہ گزشتہ صبح جب ایرانی صدر نے معاہدے پر دستخط کر دیئے تو اس کے بعد ہمارے لیے سوئٹزرلینڈ جانے کا کوئی مقصد باقی نہیں رہا تھا، اسی لیے سوئٹزرلینڈ میں موجود اپنے حکام کو واپس بلا لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 60 روز کے اندر اندر اس مذاکراتی عمل کے دوسرے مرحلے کو ہر صورت مکمل کرنا ہے۔
اس موقع پر عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









