ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

سرکاری ملازمین کیلیے پیٹرول اور گاڑیوں کی سہولت بحال، جمعہ کی چھٹی ختم

20 جون, 2026 12:40

وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں میں کفایت شعاری اور فیول بچت سے متعلق کئی اہم پابندیاں واپس لے لی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد سرکاری محکموں میں انتظامی امور دوبارہ معمول کے مطابق چلیں گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے جو اضافی چھٹی دی گئی تھی، وہ ختم کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد اب سرکاری ادارے پانچ روزہ ورکنگ ویک کے تحت کام کریں گے، جبکہ پہلے چار دن کام اور اضافی چھٹی کا نظام نافذ تھا۔

حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی 50 فیصد کٹوتی بھی ختم کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کی 60 فیصد گاڑیوں کو بند رکھنے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا ہے۔ اب تمام گاڑیاں معمول کے مطابق استعمال کی جا سکیں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں سے دو روز کی کٹوتی کا فیصلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکاری محکموں کے اخراجات میں 20 فیصد کمی کی شرط بھی واپس لے لی گئی ہے۔

مزید برآں وفاقی اور صوبائی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور گورنرز کے بیرون ملک سرکاری دوروں پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اب یہ شخصیات معمول کے مطابق اپنے سرکاری دورے کر سکیں گی۔

اسی طرح سرکاری اور نجی اداروں میں صرف 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اب تمام دفاتر مکمل اسٹاف کے ساتھ معمول کے مطابق کام کریں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔