اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

حکومت کا بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ

21 جون, 2026 14:08

حکومت نے بجلی کے بلوں کا نظام تبدیل کرتے ہوئے بلوں میں شامل ٹیکسز کی الگ الگ تفصیلات ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت نے بجلی کے بلوں کے موجودہ نظام میں ایک بڑی تبدیلی کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت اب صارفین کو ملنے والے بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسز اور اضافی چارجز کی الگ الگ تفصیلات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکس دہندگان پر نادہندگان کا بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا، عطا تارڑ

اس نئے نظام کے تحت بلوں پر صرف مجموعی یا ٹوٹل ٹیکس ہی لکھا جائے گا۔ اس تبدیلی کی وجہ سے صارفین کے لیے یہ معلوم کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا کہ بل میں کون سا چارج کتنا بڑھا ہے یا کس مد میں کتنی رقم شامل کی گئی ہے۔

اس نئے طریقہ کار سے ٹیکسز کی اصل شرح اور بلوں میں شامل مختلف کٹوتیوں کی واضح معلومات صارفین کی پہنچ سے دور ہو جائیں گی، جس سے چارجز میں کمی یا اضافے کی جانچ پڑتال کرنا مزید دشوار ہو جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔