سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Government Announces Two Public Holidays
سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
محرم الحرام کے دوران سندھ سمیت ملک بھر میں مجالس اور جلوس منعقد کیے جائیں گے۔ ان اجتماعات کے پیش نظر حکومت نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
صوبائی انتظامیہ نے ضلعی حکام، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے مقامات پر مکمل نگرانی رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










