ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کل ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وہ صدرِ مملکت اور وزیر اعظم پاکستان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ ان کا ایک روزہ انتہائی اہم اور مختصر سرکاری دورہ ہوگا، جس کے دوران وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کی صدرِ مملکت اور وزیر اعظم پاکستان سے الگ الگ ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کی ضروری شقوں اور معاشی اثاثوں کی واگزاری پر اچھی پیشرفت ہوئی، ایرانی وزارت خارجہ
اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان پاک ایران باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
سفارتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ان ملاقاتوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات، علاقائی امن و امان اور کثیرالجہتی امور سمیت دیگر اہم عالمی معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔
اس دورے کو خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










