خیبر پختونخوا حکومت کی سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹے پر نئی ہدایات جاری

Quota Recruitment for Children of Government Employees
خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے ملازمت کے خصوصی کوٹے سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
جاری کیے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں نئی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ 26 ستمبر 2024 کے بعد ریٹائر ہونے والے یا انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے کے تحت نئی سرکاری ملازمت نہیں دی جائے گی۔
حکومت نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ 26 ستمبر 2024 سے پہلے کے تمام زیر التوا کیسز پر پرانے قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ایسے تمام مقدمات کا جائزہ ان کے حقائق، دستیاب ریکارڈ اور قانونی حیثیت کو سامنے رکھتے ہوئے لیا جائے گا۔ ہر درخواست پر الگ سے غور کیا جائے گا تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔
مراسلے میں تمام انتظامی محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر کیس کا فیصلہ میرٹ اور عدالتی احکامات کے مطابق کریں۔ اگر کسی درخواست میں قانونی پیچیدگی یا کوئی مشکوک پہلو سامنے آئے تو اسے مزید رہنمائی کے لیے محکمہ قانون کو بھیجا جائے گا۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نئی پالیسی کا مقصد عدالتی فیصلوں پر مکمل عمل درآمد اور سرکاری بھرتیوں کے نظام میں شفافیت لانا ہے۔ اس فیصلے کے بعد آئندہ آنے والی درخواستوں پر نئی ہدایات کے مطابق کارروائی ہوگی، جبکہ پہلے سے زیر غور کیسز کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










