منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

چمن بارڈر بندش سے متاثرہ شہریوں کیلئے ریلیف، 500 نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار دینے کا اعلان

23 جون, 2026 11:09

چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ پالیسی کے نفاذ کے بعد حکومتِ بلوچستان نے بارڈر کی بندش سے متاثرہ 500 بے روزگار نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار فراہم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

چمن بارڈر پر بے روزگار ہونے والے خاندانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع سامنے آنے لگے ہیں، جس سے علاقے میں معاشی بحالی کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔

صوبائی حکومت نے ون ڈاکومنٹ پالیسی کے نفاذ کے بعد چمن کے 500 بے روزگار نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومت نے چمن کے متاثرہ نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار کی فراہمی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف دہشت گرد نکلا

بارڈر بندش سے متاثرہ شہریوں کے لیے ریلیف کے طور پر حکومتِ بلوچستان پہلے ہی 5 ہزار مفت پاسپورٹس جاری کر چکی ہے تاکہ نوجوانوں کو باہر جانے میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

چمن بارڈر کی بندش سے بے روزگار ہونے والے نوجوان اب ان اقدامات کی بدولت بیرونِ ملک روزگار حاصل کر سکیں گے۔

چمن کے مزدور پیشہ افراد اور متاثرین نے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے شدید اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کے اس بہترین اقدام سے بیرونِ ملک ملازمتوں کے ذریعے ان کی معاشی مشکلات میں واضح کمی آئے گی اور چمن کے نوجوان ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔