منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

سینیٹر مولانا عبدالواسع کے اسکواڈ کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، ایک پولیس اہلکار شہید

23 جون, 2026 13:17

سینیٹر مولانا عبدالواسع کے اسکواڈ کی گاڑی اور ایک ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں کان مہترزئی کے مقام پر حادثہ پیش آیا، جہاں سینیٹر مولانا عبدالواسع کے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی اور ایک تیز رفتار ٹرک کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔

اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں اسکواڈ کی گاڑی میں سوار ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گیا، جبکہ دیگر 4 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف دہشت گرد نکلا

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس فورس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان کی نازک حالت کے پیشِ نظر مزید اور بہتر علاج کے لیے ہنگامی طور پر کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کا سبب بننے والے ٹرک اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔