پاکستان سمیت دنیا بھر میں 29 جون کو سال کے پہلے اسٹرابیری مون کا دلکش مشاہدہ کیا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 29 جون کو موسمِ گرما کے پہلے مکمل چاند یعنی اسٹرابیری مون کا ایک انتہائی منفرد اور دلکش نظارہ کیا جائے گا۔
رواں ماہ 29 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹرابیری مون کا خوبصورت مشاہدہ کیا جائے گا۔ موسمِ گرما کے آغاز کے بعد نمودار ہونے والا یہ سال کا پہلا مکمل چاند ہوگا، جسے فلکیاتی دنیا میں اسٹرابیری مون کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فل مون پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید اس دن چاند کا رنگ سرخ یا گلابی ہو جائے گا، لیکن ماہرین کے مطابق ایسا بلکل نہیں ہوگا، بلکہ افق کے قریب چاند روایتی رنگ کے بجائے ایک خوبصورت سنہری اور امبر رنگت اختیار کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیئن گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مالی معاونت کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا
ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ کم روشنی اور کم فضائی آلودگی والے علاقے اس دلکش منظر کو دیکھنے کے لیے سب سے بہترین اور موزوں ترین مقامات فراہم کریں گے۔
اس چاند کے نام کے پیچھے ایک تاریخی وجہ چھپی ہوئی ہے، کیونکہ جون کے مہینے میں امریکہ اور دیگر سرد ممالک میں اسٹرابیری کی فصل پک کر تیار ہوتی ہے، اسی مناسبت سے اسے اسٹرابیری مون کا نام دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسے پکی بیریوں، سبز مکئی اور پھولوں کے چاند کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔ آسمان پر نمودار ہونے والا یہ دلکش منظر دنیا بھر کے شائقینِ فلکیات کی توجہ کا خاص مرکز بنے گا اور پاکستان میں بھی عوام کے لیے یہ ایک منفرد اور یادگار فلکیاتی تجربہ ثابت ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










