بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا نیا شیڈول جاری

24 جون, 2026 14:41

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہوں، پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جاری کیے گئے نئے شیڈول کے مطابق سندھ حکومت کے سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں اب ہر ماہ کی یکم تاریخ کے بجائے 25 تاریخ کو ادا کی جائیں گی۔

 اسی طرح ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن بھی ہر ماہ 26 تاریخ کو ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔ اس فیصلے سے ملازمین اور پنشنرز کو اپنی مالی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی۔

حکومت نے دیگر مالی ادائیگیوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق سپلیمنٹری پے رول کی ادائیگی ہر ماہ کی 29 تاریخ کو کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جنرل پروویڈنٹ (جی پی) فنڈ اور دیگر واجبات کی ادائیگی ہر ماہ 6 سے 16 اور پھر 20 تاریخ تک مکمل کی جائے گی تاکہ مختلف مالی معاملات بروقت نمٹائے جا سکیں۔

اس حوالے سے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے باقاعدہ تحریری مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں تمام متعلقہ سرکاری دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادائیگیوں سے متعلق پے رول اور دیگر ضروری دستاویزات مقررہ وقت پر اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے دفتر میں جمع کروائیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔