کراچی میں 9 محرم الحرام کا سیکیورٹی انتظامات مکمل، 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

پولیس نے 9 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے شہر بھر میں 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کر کے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
کراچی میں پولیس کی جانب سے 9 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی بچی قتل کیس، 12 مشتبہ افراد کے ڈی این اے سیمپل لے لیئے گئے
امن و امان قائم رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے شہر بھر میں 20 ہزار 181 پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹیوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ تمام ماتمی جلوسوں، مجالس کے مقامات اور حساس علاقوں کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی طور پر 6 ہزار 843 پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ جلوس کے روٹس پر اضافی نفری، پولیس کی ریزرو فورس اور اونچی عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی پلان میں ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ کراچی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا لاوارث چیز کی اطلاع فوری طور پر مددگار 15 پر دیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









