منتہا زہرا کیس: دکان میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج، 5 گرفتار

سرگودھا میں منتہا زہرا کیس سے منسلک حنیف کریانہ اسٹور پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے والے مشتعل افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سرگودھا میں منتہا زہرا کیس کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے حنیف کریانہ اسٹور پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نے سخت ایکشن شروع کر دیا۔
تھانہ سٹی میں اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سرگودھا میں 7 سال کی بچی کے قتل اور زیادتی کا گرفتار ملزم مقابلے میں ہلاک
پولیس کے مطابق دکان پر حملے کی ویڈیوز کی مدد سے مزید 20 سے زائد افراد کی شناخت کا عمل تیزی سے جاری ہے، جن کی گرفتاری کے لیے جلد چھاپے مارے جائیں گے۔
ایف آئی آر کے مطابق کریانہ اسٹور کے مالک کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے ان کی دکان پر حملہ کر کے اشیائے خور و نوش باہر سڑک پر پھینک دیں، جس کی وجہ سے انہیں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
مالک نے بتایا کہ ملزمان نے دکان کی لائٹس، ایلومینیم کی کھڑکیاں، پنکھے اور دیگر قیمتی سامان بھی بری طرح توڑ ڈالا اور سڑک پر پھینک کر تباہ کر دیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ دکان میں 7 سالہ منتہا زہرا کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد کیس کا مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








