بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

پورا ہفتہ بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

01 جولائی, 2026 12:25

اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے 6 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی رپورٹس کے مطابق اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات اور گجرات سمیت متعدد شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے کے مطابق 3 سے 5 جولائی کے دوران راجن پور، لیہ اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے۔ اسی مدت میں ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

خیبرپختونخوا میں صورتحال

خیبرپختونخوا کے بالائی اور پہاڑی اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ میں بارشیں

رپورٹ کے مطابق 3 جولائی سے لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، خیرپور اور شہید بینظیر آباد میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں بارش

بلوچستان کے ژوب، شیرانی، بارکھان، سبی، کوہلو، ہرنائی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، دیامر اور غذر میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

اسی طرح مظفرآباد، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، بھمبر اور میرپور میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

فضائی آپریشن سے متعلق نوٹم

مون سون بارشوں کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر فضائی حفاظت کے خصوصی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹم کے مطابق پرندوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمی کے باعث پائلٹس کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ صبح 5:01 سے 8:00 بجے تک رن وے عارضی طور پر بند رہے گا، تاہم ہنگامی لینڈنگ کی سہولت بدستور موجود رہے گی۔ اس دوران شیڈول کمرشل پروازیں متبادل اوقات میں آپریٹ کی جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔