وزیر اعظم نے کانسٹیٹیوشن ون ایونیو معاملے پر نیب کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنا دی

وزیر اعظم نے کانسٹیٹیوشن ون ایونیو اسلام آباد کے معاملے پر نیب کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔
وزیر اعظم نے اسلام آباد کے مشہور منصوبے کانسٹیٹیوشن ون ایونیو کے قانونی اور انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیے ایک بڑی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اس ہائی پاور کمیٹی کی سربراہی نیب کے گریڈ 21 کے ایک اعلیٰ افسر کریں گے، جبکہ پوری ٹیم میں گریڈ 21 یا اس سے اوپر کے افسران کو شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ کی لیز منسوخی کیخلاف درخواست خارج کردی
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں وفاقی تحقیقاتی ادارے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، انٹر سروسز انٹیلیجنس اور انٹیلیجنس بیورو کے نمائندے اور افسران شامل ہوں گے۔
وزیر اعظم نے اس جے آئی ٹی کو تمام امور کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ جمع کرانے کے لیے 60 دن کی مہلت دی ہے۔
نیب کو اس جے آئی ٹی کے حوالے سے ضروری نوٹیفکیشنز اور سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ وفاق کے تمام ڈویژنز اور متعلقہ محکمے اس ٹیم کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










