آزاد کشمیر؛ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Major upset in Azad Kashmir politics!!! A huge blow for the PML-N and the PPP
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات سے پہلے سیاسی ماحول میں ایک اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔
کوٹلی سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو امیدواروں نے اپنی سابقہ جماعتیں چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ہونے والی ملاقات کے دوران حلقہ ایل اے 8 کے امیدوار ملک ذوالفقار علی اور حلقہ ایل اے 10 کے امیدوار ملک محمد یوسف نے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی پرچم پہنایا اور ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا چاہتی ہے۔ پارٹی کی ترجیح ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنا، بہتر طرز حکمرانی کو فروغ دینا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام کو عملی ریلیف مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ جدید سڑکوں، انفراسٹرکچر کی بہتری اور نئے ترقیاتی منصوبوں سے نہ صرف علاقے کی ترقی ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ پارٹی عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف بلدیاتی نمائندوں، سماجی شخصیات اور سیاسی کارکنوں نے بھی ملاقات میں شرکت کی اور پارٹی قیادت سے تبادلہ خیال کیا۔
عبدالعلیم خان سے ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد الیاس، چوہدری امیر قابل، ملک نظام اقبال منہاس، ملک محمد مشتاق، ملک سرمد علی، چوہدری محمد اشرف، ماجد ملک ایڈووکیٹ، ملک خالد محمود اور سابق صدر اساتذہ تنظیم حافظ کاظم ملک بھی شامل تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











