خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، اکوڑہ خٹک سے خودکش جیکٹ برآمد

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران 7 کلو وزنی خودکش جیکٹ برآمد کرکے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس نے بروقت اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ تھانہ اکوڑہ خٹک کی پولیس کو خفیہ ذرائع سے مصدقہ اطلاع ملی تھی، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سابقہ افغان مہاجر کیمپ شنہ ونہ میں چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران پولیس کو وہاں موجود ایک مشکوک بوری ملی، جس کی تلاشی لینے پر اس کے اندر سے تقریباً 7 کلو گرام وزنی خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگردی اب مصنوعی ذہانت اور ڈرونز کے ذریعے بدل رہی ہے، اقوام متحدہ
خودکش جیکٹ ملنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور آمدورفت و آمد بند کر دی۔
اس کے ساتھ ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر موقع پر بلایا گیا، جس نے انتہائی مہارت کے ساتھ اس خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا کر اپنے قبضے میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی باریک بینی سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











