وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے 6 اضلاع کے لیے گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران صوبے کے 6 اضلاع کے لیے جدید اور ماحول دوست گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صوبے کے 6 بڑے اضلاع کے لیے گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں اب جدید الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، جس سے عوام کو ایک بہترین اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کا سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کو 20 لاکھ فی کس دینے کا اعلان
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس گرین بس سروس کی صوبے بھر میں بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے اور حکومت پنجاب کے عوام کے لیے روزمرہ کے سفری ماحول کو محفوظ، آسان اور جدید بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سروس سے خاص طور پر خواتین فائدہ اٹھا رہی ہیں کیونکہ اس کی صورت میں انہیں ایک انتہائی باعزت اور محفوظ سواری مل گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ گرین بسیں سستی ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی پر چلنے کے باعث مکمل طور پر ماحول دوست بھی ہیں، جو آلودگی کم کرنے میں مدد دیں گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اس منصوبے کے اگلے مرحلے میں بہت جلد تحصیلوں کی سطح پر بھی گرین بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ دیہی اور دور دراز کے عوام بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











