بحرین کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان کا سفارتکاری پر زور

بحرین کی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے خطے کے بحران کے پائیدار حل کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات پر زور دیا۔
بحرین کی خصوصی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بحرین اپنی حد نہ بھولے ورنہ دگنی طاقت سے حملہ کریں گے، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے موجودہ بحران کا پائیدار حل صرف اور صرف سفارتکاری، مکالمے اور مذاکرات میں ہی مضمر ہے۔
انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سفارتی کوششوں کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ اس موقع پر پاکستان نے قطر، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور چین کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس عمل میں تعاون کیا۔
عاصم افتخار نے یہ بھی بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیشرفت کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











