پاسپورٹ کی فیس ادائیگی کیلئے ملک بھر میں ڈیجیٹل نظام نافذ

Visa Fee Waived, Pakistanis Rejoice
وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کے حصول کا عمل مزید آسان اور جدید بنانے کے لیے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد رقم کے ذریعے فیس وصول کرنے کا نظام ختم کر دیا ہے۔
اب شہری پاسپورٹ فیس صرف ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کریں گے، جس سے بینکوں کی لمبی قطاروں، نقد ادائیگی اور غیر ضروری انتظار سے چھٹکارا ملے گا۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری خدمات کو زیادہ تیز، شفاف اور عوام دوست بنانا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس نئی سہولت کو عوام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر پاسپورٹ سروسز میں جدید اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے شہریوں کو بہتر سہولت ملے گی اور پاسپورٹ کے حصول کا پورا عمل پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان اور منظم ہوگا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے بھی نئے نظام کا طریقہ کار واضح کر دیا ہے۔ شہری جب پاسپورٹ دفتر جائیں گے تو سب سے پہلے متعلقہ کاؤنٹر پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر فراہم کریں گے۔ اس کے بعد عملہ درخواست گزار کی تصویر لے گا اور ایک پرچی جاری کرے گا جس پر ایک منفرد کیو آر (QR) کوڈ درج ہوگا۔
درخواست گزار اپنے موبائل فون میں موجود کسی بھی بینک کی سرکاری موبائل ایپ یا ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے اس کیو آر کوڈ کو اسکین کرے گا۔ چند مراحل مکمل کرنے کے بعد پاسپورٹ فیس فوری طور پر ادا کی جا سکے گی۔ ادائیگی کی تصدیق ہوتے ہی درخواست پر مزید کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی اور کسی اضافی کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











