ہفتہ، 4-جولائی،2026
ہفتہ 1448/01/19هـ (04-07-2026م)

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندگی کے ناقابل تردید شواہد منظرعام پر

04 جولائی, 2026 15:24

راولاکوٹ میں جاری دھرنے سے واپس آنے والے نوجوان محمد عثمان نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی کے ناقابل تردید شواہد سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ان کے مطابق دھرنے میں لمبے لمبے بالوں والے مسلح افراد موجود تھے جو کھلے عام اسلحہ کے ساتھ دھرنے میں سرگرم دکھائی دیتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کی قیادت سے منسلک سرغنہ مہران کو بھی انہی افراد نے اپنے حصار میں رکھا ہوا تھا۔

نوجوان کے مطابق دھرنے میں شریک متعدد افراد وہاں پھنس گئے کیونکہ انہیں زبردستی واپس جانے سے روکا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ واپسی کی کوشش کرنے والے افراد کی گاڑیوں کی چابیاں بھی زبردستی چھین لی گئیں جس کے باعث انہیں وہاں رکنا پڑا۔

محمد عثمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دھرنے میں سرعام منشیات کا استعمال اور خرید و فروخت جاری تھی۔

ان کے مطابق صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ خدشہ ہے کہ موجودہ عناصر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری انتظامیہ پر ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ دھرنے میں پھنسے ہوئے افراد کو فوری طور پر واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔