ہفتہ، 4-جولائی،2026
ہفتہ 1448/01/19هـ (04-07-2026م)

لاہور میں غیر ملکی خواتین کے اغوا اور مبینہ اجتماعی زیادتی کا کیس؛ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت

04 جولائی, 2026 16:11

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین کے اغوا اور مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں پولیس کو موصول ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے تین افراد نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد تفتیشی عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فونز فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ ڈیجیٹل شواہد سے بھی تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان کو کسی قسم کا پروٹوکول نہیں دیا جا رہا اور تمام کارروائی قانون کے مطابق کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا ہے تاکہ شفاف قانونی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی ہر زاویے سے تفتیش جاری ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔