ہفتہ، 4-جولائی،2026
ہفتہ 1448/01/19هـ (04-07-2026م)

لاہور میں غیرملکی خواتین سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، حلفیہ بیان نے کھلبلی مچا دی

04 جولائی, 2026 14:58

لاہور میں غیرملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں متاثرہ خاتون اسٹرڈ گیبریلا رابنسن نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا حلفیہ بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

حکام کے مطابق بیان کا کچھ حصہ منظر عام پر آیا ہے، جس کے بعد کیس نے مزید سنگینی اختیار کر لی ہے اور تفتیشی اداروں میں بھی ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔

حلفیہ بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ان کی عمر 40 سال ہے اور وہ اسپین کے شہر ہنڈاس دی لاس میں مقیم ہیں۔

ان کے مطابق انہیں ایک گھر میں لے جانے کے بعد مسلح افراد کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔

متاثرہ خاتون نے بیان میں الزام عائد کیا کہ ابتدائی رات ہی چند مسلح افراد نے انہیں باندھ کر تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا، جبکہ دورانِ واقعہ ان سے کمپیوٹر، پاس ورڈ اور رقم سے متعلق سوالات بھی کیے گئے۔

انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ دورانِ حراست انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران ہتھیاروں کے بٹ سے حملے بھی کیے گئے۔

بیان کے مطابق مختلف افراد نے انہیں الگ الگ کمروں میں منتقل کیا، جہاں ان سے مسلسل سوالات کیے گئے۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں اگر مطالبہ کی گئی رقم فراہم نہ کی گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں بار بار تشدد اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں زبردستی خاموش رہنے پر مجبور کیا گیا۔

پولیس اور متعلقہ اداروں کے مطابق واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں، جبکہ تمام بیانات اور شواہد کو قانونی طریقہ کار کے مطابق ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی حساس نوعیت کے باعث مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی جا سکتیں، تاہم تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔