آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کی، پاکستان کی جانب سے ایران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت اور خطے کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
Paid my respects and conveyed deepest condolences on behalf of the Government and people of Pakistan, to the Government and brotherly people of Iran at the funeral ceremony of the late Supreme Leader of the Islamic Republic of Iran, Shaheed Ayatollah Sayyed Ali Khamenei.
The… pic.twitter.com/b8QjqbCssa
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 4, 2026
اس موقع پر پاکستان کی جانب سے ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی جنازے میں شریک ہوا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شامل تھے۔
وفد میں سینئر وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور ایرانی قیادت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں، اور پاکستان ہمیشہ ایران کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی حکومت اور عوام ایرانی قوم کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










