صدر اور وزیراعظم کا گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

صدر مملکت اور وزیراعظم نے خاتون کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک خاتون کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار کی روشن مثال ہے۔ صدر مملکت نے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر اس طرح کی واردات ہونا باعث تشویش ہے اور ایسے واقعات کے مکمل سدباب کو یقینی بنانے کی سخت ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نریندر مودی کو ملنے والے ایوارڈز اے آئی سے تیار کردہ اور سستی مقبولیت کا ڈھونگ ہیں، خواجہ آصف
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شہید گروپ کیپٹن کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے خاتون کے جان و مال کا تحفظ کیا اور خاتون کی جان بچانے کے لیے فرض شناسی کی ایک لازوال مثال قائم کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








