بدھ، 8-جولائی،2026
بدھ 1448/01/23هـ (08-07-2026م)

وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

08 جولائی, 2026 14:24

ضلعی انتظامیہ نے وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

 یہ فیصلہ حضرت بابا دیوان حاجی شیر کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق ضلع بھر کے سرکاری دفاتر اور متعلقہ اداروں پر ہوگا، جبکہ ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حضرت بابا دیوان حاجی شیر کا تین روزہ سالانہ عرس 9 جولائی سے شروع ہوگا، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ عرس کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے 11 جولائی کو عام تعطیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عام تعطیل کے باوجود تعلیمی بورڈز اور جامعات کے زیر انتظام ہونے والے تمام امتحانات اپنے پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔