میرپورخاص میں جعلی عامل کی دو کمسن بچیوں کو بیہوش کر کے زیادتی، ایک جاں بحق

میرپورخاص میں ایک جعلی عامل نے تعویذ لینے کے لیے آنے والی 2 کمسن لڑکیوں کو نشہ آور چیز کھلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا، جس کے باعث 14 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
ضلع میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد کے قریب واگھریجی بس اسٹاپ کے پاس انسانیت کو شرما دینے والا ایک نہایت افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
ورثاء کے مطابق، 14 سالہ کمسن بچی پریمی کولہی اپنی ناراض والدہ کو منانے کے لیے تعویذ لینے کی خاطر ایک جعلی عامل راموں کولہی کے پاس گئی تھی اور اس کے ساتھ 13 سالہ دوسری بچی دھنی کولہی بھی موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ننکانہ صاحب میں 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
جعلی عامل نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں معصوم بچیوں کو مبینہ طور پر کوئی نشہ آور چیز کھلا دی اور ان کے ساتھ عصمت دری کی، جس کے نتیجے میں زہر یا نشے کی زیادتی کے باعث 14 سالہ پریمی کولہی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ 13 سالہ دھنی کولہی کی حالت شدید تشویشناک ہو گئی۔
دھنی کولہی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نازک حالت کے پیشِ نظر حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری اور بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم راموں کولہی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










