ہفتہ، 11-جولائی،2026
ہفتہ 1448/01/26هـ (11-07-2026م)

عامر نواز وڑائچ تیسری بار کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

11 جولائی, 2026 19:00

کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق عامر نواز وڑائچ تیسری مرتبہ صدر منتخب ہو گئے۔ انہوں نے 2,036 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل جی ایم کورائی 948 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نائب صدر کی نشست پر عزیر علی خان 893 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، جبکہ نذیر حسین 805 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جنرل سیکرٹری کی نشست پر ارشد شر نے 1,370 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی، جبکہ رحمان کورائی 1,197 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں وکلا کی بڑی تعداد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی، جبکہ نومنتخب عہدیداروں سے وکلا برادری نے بار کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کی توقع ظاہر کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔