بلوچستان میں "آپریشن شعبان” جاری، تازہ کارروائیوں میں 9 دہشت گرد جہنم واصل؛ مجموعی تعداد 88 تک جا پہنچی

کوئٹہ: پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں مشترکہ "آپریشن شعبان” بدستور جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز شدت پسند عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں میں مزید 9 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور پناہ گاہوں میں موجود مسلح افراد کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 88 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن شعبان جاری رہے گا اور کارروائیاں اپنے مقررہ مقاصد کے حصول تک جاری رکھی جائیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










