شجاع آباد میں تیز رفتار کار نہر میں جا گری، مقامی افراد نے پانی میں کود کر 5 افراد کی جان بچا لی

شجاع آباد میں تیز رفتار کار نہر میں جا گری، جس میں سوار میاں بیوی اور 3 معصوم بچوں کو مقامی لوگوں نے بروقت نہر میں کود کر بحفاظت بچا لیا۔
شجاع آباد میں مٹوٹلی کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ اہل علاقہ کے مطابق کار میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے، جن میں میاں بیوی اور ان کے 3 معصوم بچے شامل تھے، جو کار سمیت نہر میں ڈوبنے لگے۔
حادثہ دیکھتے ہی آس پاس موجود مقامی لوگوں نے کسی تاخیر کے بغیر اور انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہر میں چھلانگ لگا دی اور کار میں پھنسے ہوئے ماں باپ اور ان کے بچوں کو پانی سے نکال کر بحفاظت بچا لیا۔
یہ بھی پڑھیں : شجاع آباد فلائی اوور پر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد جاں بحق
پولیس حکام کے مطابق نہر میں گرنے والی اس گاڑی میں محمد یعقوب، ان کی اہلیہ، 4 سالہ زینب، 5 سالہ حسنین اور 7 سالہ یوسف سوار تھے۔
گاڑی میں سوار میاں بیوی اور ان کے تمام بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس شدید حادثے کے نتیجے میں کار پانی کے دباؤ اور ہٹ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، تاہم خوش قسمتی سے تمام انسانی جانیں محفوظ رہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









