فوجی جوانوں کی قربانیوں کو تنخواہوں سے جوڑنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو تنخواہوں سے جوڑنا غیر مناسب ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو ان کی تنخواہ کے ساتھ جوڑنا مناسب بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انسان محض تنخواہ وصول کرنے کیلئے اپنی جان کی قربانی پیش نہیں کرتا بلکہ فوج کے جوان ہمیشہ اپنے پیارے وطن اور نظریے کی خاطر اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں شہید کیئے جانے والے خانپور کے رہائشیوں کے وارثان غم سے نڈھال
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت دہشتگردی کے خلاف ایک بڑی جنگ میں مصروف ہے اور ایسے حساس وقت میں ملک کے شہدا کی قربانیوں پر کسی بھی قسم کا سوال اٹھانا نامناسب ہے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ شہدا کی قربانیوں کا دل سے احترام کرنا ہماری سب کی قومی ذمہ داری ہے کیونکہ قربانی ہمیشہ نظریے اور وطن سے سچی وفاداری کیلئے دی جاتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











