منگل، 14-جولائی،2026
منگل 1448/01/29هـ (14-07-2026م)

آئی پی پی کے سینئر رہنما سردار نیاز خان گشکوری انتقال کر گئے

14 جولائی, 2026 10:46

آئی پی پی کے سینئر رہنما سردار نیاز خان گشکوری انتقال کر گئے۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی کے سینئر رہنما اور اپنے دیرینہ سیاسی ساتھی سردار نیاز خان گشکوری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحوم کی وفات کو پارٹی اور ملکی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

عبدالعلیم خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سردار نیاز خان گشکوری ایک باوقار، بااصول اور تجربہ کار سیاسی شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔

عبدالعلیم خان نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سردار نیاز خان گشکوری کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔