بدھ، 15-جولائی،2026
بدھ 1448/02/01هـ (15-07-2026م)

بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر پر مصالحتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

15 جولائی, 2026 11:21

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان کشمیر کی سیاسی صورتحال پر رابطہ ہوا، جس میں بلاول بھٹو نے کشمیر کے لیے مصالحتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آزاد کشمیر کی حالیہ کشیدہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

رابطے کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے سیاسی معاملے کو حل کرنے کے لیے ایک ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن قائم کیا جانا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں : 13 جولائی 1931 کا خونی دن، ڈوگرہ راج کے مظالم اور 22 کشمیریوں کی شہادت سے سیاسی بیداری کا آغاز

انہوں نے مظفرآباد میں اپنی پارٹی کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی اس مطالبے کو دہرایا اور کہا کہ اس کمیشن کے ذریعے سزا و جزا کا ایک شفاف نظام قائم کر کے اصل حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشمیر کے قومی مقصد کو آگے بڑھانے اور وہاں کے بحران کو ختم کرنے کے لیے ایک مضبوط اور مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔