سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات نے طالبان کی پاکستان میں دہشت گردی کی تصدیق کر دی

سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات نے طالبان اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے اہم دعوے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں حملے کرنے والے دہشت گرد گروہوں کو افغان طالبان کی حمایت حاصل ہے۔
جنرل سمیع سادات کے مطابق طالبان پاکستان مخالف شدت پسند عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور انہیں مختلف کارروائیوں میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغان طالبان کے بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات موجود ہیں اور انہیں بھارت کی جانب سے مالی معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
ان کے مطابق مبینہ بھارتی مالی معاونت پاکستان مخالف گروہوں تک پہنچائی جاتی ہے، جنہیں وہ فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندوستان جیسے ناموں سے تعبیر کرتے ہیں۔
سابق افغان آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہونے والے وسائل کے حوالے سے ان معاملات کی تحقیقات اور نگرانی ضروری ہے۔
جنرل سمیع سادات کے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں دہشت گردی، سرحدی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر علاقائی سطح پر بحث جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










