جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

ملتان : مقدمہ درج نہ ہونے پر زیادتی کی شکار خاتون نے خودکشی کرلی، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار گرفتار

16 جولائی, 2026 15:31

ملتان میں زیادتی کے مقدمے کے اندراج میں تاخیر پر متاثرہ خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی، جس پر غفلت کے مرتکب ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار گرفتار جبکہ ڈی ایس پی کو معطل کر دیا گیا۔

ملتان کے علاقے تھانہ بدھلہ سنت میں پولیس کی مجرمانہ غفلت اور مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کے باعث ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں زیادتی کا شکار ہونے والی متاثرہ خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق 10 جولائی کو شمیم نامی خاتون کو ملزم اشفاق نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ننکانہ صاحب میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

اس واقعے کی درخواست ٹیگ نمبر بی ایس 1200 کے تحت تھانے کو موصول ہوئی تھی اور پولیس نے خاتون کو میڈیکل کے لیے ڈاکٹ بھی جاری کیا تھا، لیکن ایس ایچ او عظیم ذوالفقار اور سب انسپکٹر وسیم عباس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے کی جھوٹی رپٹ درج کر دی اور میڈیکل کے نمونے بھی وقت پر لیبارٹری جمع نہیں کروائے۔

مقدمہ درج نہ ہونے اور انصاف کی امید ختم ہونے پر خاتون نے مایوسی میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اس لرزہ خیز واقعے پر ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے سخت نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب ایس ایچ او عظیم ذوالفقار، انویسٹیگیشن آفیسر وسیم عباس اور محرر نعیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر متعلقہ ڈی ایس پی نیو ملتان ارشاد بلوچ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔