سندھ حکومت کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے یوتھ کارڈ دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے صوبے کے 30 اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو سندھ یوتھ کارڈ دینے اور جلد نئی اسپورٹس پالیسی لانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے صوبے کے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو سندھ یوتھ کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت سندھ کے 30 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 15 سے 29 سال کی عمر کے نوجوانوں کو مختلف نوعیت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کا گیٹ وے بن رہا ہے، شرجیل انعام میمن
وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ سندھ یوتھ کارڈ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو تعلیمی اسکالرشپس، کاروبار شروع کرنے کے لیے بلا سود قرضے، مالی مدد اور عالمی معیار کی جدید اسکلز ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو سفری سہولیات سمیت مختلف دیگر شعبوں میں ممکنہ طور پر خصوصی رعایات بھی دی جائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر سندھ یوتھ کارڈ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور بہت جلد اسے نوجوانوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کے لیے ایک نئی اور جدید اسپورٹس پالیسی بھی جلد متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








