گھر کی تعمیر اور مرمت کے خواہشمند شہریوں کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی اسکیم متعارف کروا دی

Get Up to Rs10 Lakh Interest-Free
مہنگائی کے باعث گھر بنانے یا پرانے مکان کی مرمت کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنے والے شہریوں کے لیے پنجاب حکومت نے ایک اہم ریلیف اسکیم کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ "اپنا گھر” پروگرام کے تحت گزشتہ دو برسوں میں تقریباً 2 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔ ایسے افراد جن کے پاس اپنی زمین موجود نہیں تھی، انہیں 5 مرلے کے پلاٹس بھی فراہم کیے گئے تاکہ وہ اپنے ذاتی گھر کا خواب پورا کر سکیں۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ حکومت گھر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پرانے گھروں کی مرمت پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ جن شہریوں کے گھروں کی چھتیں خراب یا خستہ حال ہیں، انہیں مرمت کے لیے 5 لاکھ روپے تک مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں کو محفوظ رہائش فراہم کرنا اور انہیں مہنگائی کے بوجھ سے کچھ ریلیف دینا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ مختلف اضلاع میں سرکاری اسکولوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور ہر تحصیل میں نواز شریف اسکول قائم کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ عمل ہے تاکہ معیاری تعلیم ہر بچے تک پہنچ سکے۔
انہوں نے بچوں کی تعلیم سے متعلق ایک بڑے فلاحی منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 25 ارب روپے کی لاگت سے جاری پروگرام کے تحت روزانہ تقریباً 12 لاکھ طلبہ کو دودھ اور بسکٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور سرکاری اسکولوں میں بچوں کی داخلہ شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں جدید اور ایئرکنڈیشنڈ بسوں کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے جبکہ واسا کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ پنجاب میں رہنے والا ہر فرد حکومت کی ذمہ داری ہے اور عوام کی زندگی آسان بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








