بدھ، 29-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

پاکستان آٹو موڈ پر نہیں چل سکتا، سب کو مل کر اقدامات کرنا پڑتے ہیں؛ خواجہ آصف

18 جولائی, 2026 11:58

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبے شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سیالکوٹ کے لیے موٹر وے کا منصوبہ دیا، جس سے علاقے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ رنگ روڈ کا منصوبہ بھی جلد شروع ہو جائے گا، جبکہ رنگ روڈ کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے پر بھی کام کیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ کھاریاں سے روات تک 205 ارب روپے کا بڑا منصوبہ زیرِ تعمیر ہے، جبکہ فیض احمد فیض فلائی اوور کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں سے سیالکوٹ میں نمایاں تبدیلیاں آئیں گی اور شہری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے شہر کے لیے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خودکار نظام پر نہیں چل سکتا بلکہ ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔