جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

بھارتی میڈیا نے نورین نیازی کے متنازع بیان کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا بنا لیا

19 جولائی, 2026 15:38

بھارتی میڈیا نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے معرکہ حق سے متعلق متنازع بیان کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا لیا۔

بھارتی گودی میڈیا نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے ایک حالیہ متنازع بیان کو پاکستان اور اس کے سیکیورٹی اداروں کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

بھارت کی بدنام زمانہ انٹیلیجنس ایجنسی ‘را’ سے منسلک میڈیا نیٹ ورکس نورین نیازی کے معرکہ حق سے متعلق دیئے گئے متنازع بیانات کو اپنی اہم خبروں کی زینت بنا رہے ہیں۔

نورین نیازی نے اپنے ذاتی سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے ایک انٹرویو کے دوران معرکہ حق پر افواجِ پاکستان کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ کے حساس ڈیٹا کا چوری ہونا عالمی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار

انہوں نے پاک افواج کی تاریخی فتح اور کامیابیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے اس اہم معرکے کو اسرائیل کے ساتھ جوڑنے کی مذموم کوشش کی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی بھارتی میڈیا پر نورین نیازی کے متعدد اشتعال انگیز بیانات نشر ہو چکے ہیں، جن میں انہوں نے پاکستان کے سلامتی اداروں کو براہِ راست نشانہ بنایا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نہ صرف اپنے بیانات میں ملکی اداروں پر سنگین الزامات عائد کرتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ اداروں کو سنگین دھمکیاں دینے میں بھی ملوث رہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔