بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کیلئے نئی سہولت کا آغاز

BISP Launches New Registration Service
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مستحق افراد کو رجسٹریشن کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مانسہرہ میں موبائل رجسٹریشن وین سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے مانسہرہ میں موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ادارے کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ہر مستحق اور اہل خاندان تک حکومتی امداد اور رجسٹریشن کی سہولت آسانی سے پہنچے۔ کہ موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے شہریوں کو ان کے علاقوں میں ہی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی۔
افتتاحی تقریب کے بعد سینیٹر روبینہ خالد نے مانسہرہ میں قائم بی آئی ایس پی دفتر کا بھی دورہ کیا۔ وہاں موجود خواتین مستحقین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری حل کی ہدایات دیں۔ اس دوران انہوں نے خواتین کو نئے ڈیجیٹل والیٹ سسٹم اور بینظیر موبائل سم کے استعمال کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔
چیئرپرسن نے بینظیر موبائل سم کی تقسیم اور ڈیجیٹل والیٹ ایکٹیویشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت مالی امداد براہ راست مستحق خواتین کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔ اس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور رقم کی ادائیگی کا عمل مزید محفوظ اور آسان بن جائے گا۔
روبینہ خالد نے کہا کہ مستحق خواتین اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت مجاز ریٹیلر سے اپنی امدادی رقم حاصل کر سکیں گی۔ مفت بینظیر موبائل سم صرف بی آئی ایس پی کے سرکاری دفاتر سے فراہم کی جا رہی ہے، اس لیے خواتین کسی غیر متعلقہ شخص یا ادارے سے سم حاصل نہ کریں۔
انہوں نے خواتین کو ہدایت کی کہ سم حاصل کرنے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون ساتھ لائیں۔ اس کے علاوہ رقم وصول کرتے وقت اپنا موبائل فون کسی ایجنٹ یا دکاندار کے حوالے نہ کریں تاکہ ان کے اکاؤنٹ اور ذاتی معلومات محفوظ رہیں۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ اگر کسی بھی مستحق خاتون کو امدادی رقم میں کٹوتی، بے ضابطگی یا کسی اور قسم کی شکایت کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر قریبی بی آئی ایس پی دفتر یا ادارے کے شکایات کے نظام سے رابطہ کرے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








