جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے عرس پر 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان

20 جولائی, 2026 11:14

ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 787ویں سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 22 جولائی کو ضلع ملتان کے تمام سرکاری دفاتر، ضلعی دفاتر اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ اس روز سرکاری ملازمین کو مقامی تعطیل دی جائے گی تاکہ وہ بھی عرس کی تقریبات میں شرکت کر سکیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کا سالانہ عرس ملک بھر سے آنے والے ہزاروں عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ ہر سال اس موقع پر بڑی تعداد میں زائرین ملتان پہنچتے ہیں، جس کے باعث شہر میں خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ مقامی تعطیل کا مقصد شہریوں اور زائرین کو آمدورفت میں آسانی فراہم کرنا بھی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔