عمرہ ویزے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش ناکام، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 4 مسافر آف لوڈ

معروف پاکستانی اداکارہ کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں یورپ جانے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی اور چار مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ایک مسافر اپنی والدہ کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب لے جانے کے بہانے خود غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد میں شامل ایک مسافر اس سے قبل بھی ترکی کے راستے غیر قانونی داخلے کی کوشش پر ڈیپورٹ ہو چکا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دو مسافروں کے قبضے سے آذربائیجان کے وزٹ ویزے بھی برآمد ہوئے، جس سے انسانی اسمگلنگ کے شبہات مزید مضبوط ہوئے۔
موبائل فونز کی فرانزک جانچ کے دوران باکو اور سربیا کے راستے یورپ پہنچنے کے مبینہ منصوبے اور انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے ایجنٹس سے رابطوں کے شواہد بھی سامنے آئے۔
ایف آئی اے نے چاروں مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کے ذریعے غیر قانونی امیگریشن کی ایک اور مبینہ کوشش ناکام بنائی گئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











