کوئٹہ میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا

کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر زاہدہ کاکڑ کی نگرانی میں ہونے والے کامیاب آپریشن سے ایک خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔
کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال میں معجزانہ طور پر ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی اسپتال کی سینیئر ڈاکٹر زاہدہ کاکڑ کی سربراہی میں طبی ٹیم نے کامیاب اور پیچیدہ آپریشن کے ذریعے یہ ڈلیوری ممکن بنائی۔
پیدا ہونے والے بچوں میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ ڈاکٹر زاہدہ کاکڑ کے مطابق بروقت طبی تدابیر اور ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ بچوں کی والدہ اور تمام 5 نومولود بچے صحت مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر گرینڈ الائنس کے گرفتار 50 سرکاری ملازمین رہا
طبی تحفظ کے پیشِ نظر والدہ اور بچوں کو فوری طور پر خصوصی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس جوڑے کے گھر میں پہلے سے بھی 3 بچے موجود ہیں، جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
ایک ساتھ 5 بچوں کی محفوظ پیدائش پر اہلخانہ نے شدید خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہدہ کاکڑ اور ان کی پوری طبی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









