بدھ، 29-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

افغان شہریوں کے لیے جعلی دستاویزات بنانے والا نیٹ ورک بے نقاب؛ نادرا افسران سمیت 4 ملزمان گرفتار

22 جولائی, 2026 14:03

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مشترکہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے والے نیٹ ورک کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعام الحق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض احمد، نادرا کے چوکیدار جنید احمد اور نجی ایجنٹ محمد عمر شاہ شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی دستاویزات کے اجرا، ریکارڈ میں ردوبدل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی شواہد سے اس نیٹ ورک کے دہشت گرد عناصر سے ممکنہ روابط کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں، جبکہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں، جبکہ نیٹ ورک میں شامل تمام سہولت کاروں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔