وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ ترقی کے بعد جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 4 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی
اس سے قبل وہ چیف آف جنرل اسٹاف کے اہم عہدے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی پانے اور نئی اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









