ہفتہ، 25-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

سرکاری ملازمتوں کا شاندار موقع! ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک؛ اپلائی کا طریقہ جان لیں

25 جولائی, 2026 10:00

پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (PEIMA) نے مختلف شعبوں میں ملازمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

اتھارٹی نے مختلف شعبوں میں تجربہ کار افراد کے لیے 31 اسامیوں کا اعلان کردیا۔ یہ تمام ملازمتیں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔ عہدوں کے حساب سے ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے شروع ہو کر 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق ایڈمنسٹریشن، فنانس، تعلیم، آئی ٹی، ریسرچ، پروگرام مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں مختلف عہدے دستیاب ہیں۔ اتھارٹی نے ڈائریکٹرز کی متعدد اسامیوں کے لیے بھی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان شعبوں میں ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن، فنانس، پروگرام، پارٹنرشپ اینڈ کولیبریشن، اکیڈمکس اینڈ ریسرچ اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن شامل ہیں۔

ڈائریکٹر کی اسامیوں کے لیے امیدوار کی عمر 35 سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ کم از کم 16 سالہ تعلیم اور متعلقہ شعبے میں 10 سال کا تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان عہدوں پر کامیاب امیدواروں کو ماہانہ 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک تنخواہ دی جائے گی۔ یہ اسامیاں تجربہ رکھنے والے سینئر پروفیشنلز کے لیے اہم موقع قرار دی جا رہی ہیں۔

پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی میں چیف آڈٹ آفیسر، ڈیٹا اینالسٹ اور ڈیٹا انجینئر کی ایک ایک اسامی بھی موجود ہے۔ چیف آڈٹ آفیسر کے لیے عمر کی حد 30 سے 45 سال رکھی گئی ہے۔ جبکہ ڈیٹا اینالسٹ اور ڈیٹا انجینئر کے امیدواروں کی عمر 28 سے 45 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ ان عہدوں کے لیے متعلقہ شعبے میں مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ رکھنے والے افراد درخواست دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایڈمنسٹریشن، فنانس، ٹریننگ اور مانیٹرنگ سمیت مختلف شعبوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی اسامیاں بھی شامل ہیں۔ ان عہدوں کے لیے ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ تاہم اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اینڈ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات ہونے والے امیدوار کو 3 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ ان عہدوں کے لیے کم از کم 16 سالہ تعلیم اور متعلقہ شعبے میں 3 سال کا تجربہ ضروری ہے۔

اعلان میں اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ آئی ٹی کی اسامیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر 7 اسسٹنٹ اور 2 اسسٹنٹ آئی ٹی کی نشستیں رکھی گئی ہیں۔ ان عہدوں کے لیے امیدواروں کے پاس کم از کم ایک سال کا متعلقہ تجربہ ہونا چاہیے۔ مختلف اسامیوں کے لیے تعلیمی قابلیت اور تجربے کی شرائط عہدے کے مطابق مختلف رکھی گئی ہیں۔

ملازمتوں کے لیے امیدواروں کے پاس ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ ادارے کی ڈگری ہونا ضروری ہے۔ مطلوبہ تعلیمی شعبوں میں بزنس ایڈمنسٹریشن، فنانس اینڈ اکاؤنٹنگ، پبلک ایڈمنسٹریشن، ایجوکیشن، سوشل سائنسز، ڈیٹا سائنس، کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو درخواست دینے کے لیے پنجاب حکومت کے آفیشل جاب پورٹل پر آن لائن درخواست جمع کروانا ہوگی۔ درخواستیں صرف آن لائن طریقے سے قبول کی جائیں گی۔ بذریعہ ڈاک، ای میل یا کوریئر بھیجی جانے والی درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔ امیدواروں کو چاہیے کہ درخواست جمع کروانے سے پہلے متعلقہ اسامی کی تعلیمی قابلیت، عمر اور تجربے سے متعلق تمام شرائط کو اچھی طرح پڑھ لیں۔

اعلان کے مطابق جو امیدوار پہلے سے کسی سرکاری یا نیم سرکاری ادارے میں ملازمت کر رہے ہیں، انہیں اپنے متعلقہ محکمے کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔ ضرورت پڑنے پر ایسے امیدواروں کو این او سی بھی فراہم کرنا ہوگا۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درخواست کے دوران اپنی تمام معلومات درست درج کریں اور مطلوبہ دستاویزات مقررہ طریقہ کار کے مطابق جمع کروائیں۔

پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کردہ یہ ملازمتیں تعلیم، فنانس، آئی ٹی، ڈیٹا اور انتظامی شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے اہم موقع ہیں۔ خاص طور پر سینئر عہدوں پر 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ مقرر ہونے کے باعث ان آسامیوں میں امیدواروں کی دلچسپی بڑھنے کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔