پاکستان کی صنعتی ترقی میں تیزی، بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں 5.77 فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کے صنعتی شعبے میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ (LSM) شعبے نے رواں مالی سال کے دوران نمایاں ترقی ریکارڈ کی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مئی مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کے بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ شعبے میں 5.77 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کوانٹم انڈیکس آف مینوفیکچرنگ بڑھ کر 121.65 تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 115.02 تھا۔
صنعتی شعبے میں بہتری کے باعث ملک میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ، سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔ مختلف صنعتی شعبوں کی بہتر کارکردگی پاکستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں مسلسل بہتری کی عکاسی کر رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی نے صنعت کو ترجیحی شعبے کے طور پر شامل کرتے ہوئے پالیسی معاونت، سرمایہ کاری میں آسانی اور کاروباری سہولت کاری کے لیے اقدامات کیے ہیں، جس کے نتیجے میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حکام کے مطابق مینوفیکچرنگ شعبے کی ترقی سے برآمدات میں اضافے، مقامی پیداوار بڑھانے اور معاشی نمو کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ صنعتی شعبے میں جاری مثبت رجحان پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












