پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

آزاد کشمیر انتخابات : پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں پولنگ کا آغاز

27 جولائی, 2026 08:46

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا، جس میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ انتخابی عمل کے دوران میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے، جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مودی سرکار کا کشمیر اور منی پور کے بعد نئی دہلی میں نہتے شہریوں کے خلاف پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال

انتخابی سامان کو سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت تمام پولنگ اسٹیشنز پر پہنچایا گیا۔ میرپور ڈویژن کے ان 13 حلقوں میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 486 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کل تعداد 288 ہے۔

انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع وائز تفصیلات کے مطابق میرپور کے 4 حلقوں کے لیے 597 پولنگ اسٹیشنز، کوٹلی کے 6 حلقوں کے لیے 1107 پولنگ اسٹیشنز اور بھمبر کے 3 حلقوں کے لیے 608 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

سیکیورٹی کے لحاظ سے ایک ہزار 241 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 724 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔